بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا|| سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے محکمۂ تعلقات عامہ نے آپریشن وعدہ صادق-4 کے سلسلے میں اپنے بیان نمبر 7 میں اعلان کیا کہ امریکی فوج کے ابراہام لنکن طیارہ بردار جہاز کو چار کروز میزائلوں کا نشانہ بنایا کیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی طرف سے امریکی صہیونی دشمنوں کے فوجی اہداف کو کامیابی سے تباہ کرنے کے لئے ہونے والے باعث فخر کاروائیوں کے تسلسل میں، ابراہام لینکن طیارہ بردار جہاز کو بھی چار کروز میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔
اس بیان میں کہا گیا ہے: دشمن کے فرسودہ فوجی نظام پر اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے حملوں کا نیا مرحلہ شروع ہوچکا ہے اور خطے کے بحر و برّ کو جارحوں کا قبرستان بنایا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ